Home / Uncategorized / بن لادن، سعد گروپ میں کام کرنے والے 3 ہزار سے زائد پاکستانی تنخواہوں سے محروم
بن لادن، سعد گروپ میں کام کرنے والے 3 ہزار سے زائد پاکستانی تنخواہوں سے محروم

بن لادن، سعد گروپ میں کام کرنے والے 3 ہزار سے زائد پاکستانی تنخواہوں سے محروم

جدہ (اے این این + آن لائن) سعودی عرب میں بن لادن اور سعد گروپ میں کام کرنے والے ساڑھے تین ہزار سے زائد پاکستانی 5 سے6 ماہ تک کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کمپنیاں ملازمین کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن‘ بنوں ڈویژن‘ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن‘ سرگودھا‘ گجرات‘ اٹک سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے بن لادن گروپ میں ملازمت کرنے والے تین ہزار سے زائد ملازمین کو وطن واپسی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ بیشتر ملازمین کا ورک پرمٹ بھی ختم ہو چکا ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا‘ کوئی شنوائی نہیں ہوئی، وزیراعظم اس ظلم کا نوٹس لیں۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top