Home / Uncategorized / بولی وڈ کے معروف کامیڈین رزاق خان انتقال کر گئے
بولی وڈ کے معروف کامیڈین رزاق خان انتقال کر گئے

بولی وڈ کے معروف کامیڈین رزاق خان انتقال کر گئے

ممبئی:بولی وڈ کے معروف کامیڈی اداکار رزاق خان آج دوپہر 12:30 بجے دل کا دورہ پڑنے سے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  بولی وڈ کے مشہور اداکار ‘رزاق خان’  کو آج دوپہر اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں فوراًممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع ہولی فیملی اسپتال لے جایا گیا ۔

تاہم انہیں بچایا نہیں جا سکا اور وہ اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ بولی وڈ میں انہوں نے اپنے  کیرئیر کا آغاز 1993 میں فلم ‘روپ کی رانی چوروں کا راجا’سے سے کیا،اس فلم میں انہوں نے ایک چھوٹا سا کردار نبھا یا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے متعدد فلمیں کیں  جن میں ہیلو برادر،جورو کا غلام اوربادشاہ وغیرہ شامل ہیں۔

رزاق خان نے 2014 میں بھارت کے معروف مزاحیہ شو ‘کامیڈی نائٹ ود کپل ‘میں بھی اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائے تھے۔

ذرائع کے مطابق انہیں کل شام  4 بجے ممبئی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top