Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (26)

Home / Uncategorized / بچوں کی حوالگی کا کیس:شوہر نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی بیوی کے پاؤں پکڑ لئے
بچوں کی حوالگی کا کیس:شوہر نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی بیوی کے پاؤں پکڑ لئے

بچوں کی حوالگی کا کیس:شوہر نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی بیوی کے پاؤں پکڑ لئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے میاں بیوی کے درمیان جاری تنازع سے متعلق کیس کا فیصلہ کرنے سے قبل فریقین کو ایک بار پھر بات چیت سے معاملہ طے کرنے کی ہدایت کی تو شوہر نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی بیوی اور سسر کے پاﺅں پکڑ لئے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی فرح نے دوبچوں کی حوالگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعدفیصلہ سنانے سے قبل میاں بیوی کوآپس میں رجوع کرنے کیلئے ایک گھنٹے کی مہلت دی تو شوہر نے عدالت سے نکلتے ہی بیوی اور سسر کے پاﺅں پکڑ لئے ،شوہر کا کہنا تھا کہ مجھے ایک مہلت او ر دیدو آئندہ شکایت کا موقع نہ دوں گا،مجھے اپنی غلطیوں کا احساس ہے ۔اس نے وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی بیوی یا بچوں پر تشدد نہیں کروں گا۔آخری اطلاعات تک بیوی رضامند نہیں ہوئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top