Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (11)

Home / Uncategorized / بچوں کی لڑائی میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد مارے گئے
بچوں کی لڑائی میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد مارے گئے

بچوں کی لڑائی میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد مارے گئے

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نوشہرہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے ،توتکرار سے شروع سے معاملہ فائرنگ تک جا پہنچا جس کی وجہ سے 5افراد جان گنوا بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق پبی چوکی درگ میں بچے آپس میں لڑ پڑے گھر کے بڑے بھی اس لڑائی میں کود پڑے اور آپس میں تو تکرار شروع ہو گئی۔ایسے میں مشتعل خاندان نے دوسر ےپر فائرنگ شروع کر دی اور پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی ،ان میں سے ایک کی اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں ۔
واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پبی میں پیش آنے والے واقعہ کی بنیاد بچوں کی لڑائی تھی۔مرنے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔پولیس کے مطابق ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جلد ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top