Home / Uncategorized / بھارتی اداکاروں کے غیر اخلاقی اشتہارات روکنے کا حکم
بھارتی اداکاروں کے غیر اخلاقی اشتہارات روکنے کا حکم

بھارتی اداکاروں کے غیر اخلاقی اشتہارات روکنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر بھارتی اداکاروں کے اشتہارات فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاءنے عدالت کو بتایا کہ ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے اور بھارتی اداکاروں کے اشتہارات نشر کئے جارہے ہیں۔ ان اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے ساتھ ہماری ثقافت اور نظریات متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت اشتہارات پر پابندی کے ساتھ غیر اخلاقی شتہارات اور فلمیں نشر کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد غیر اخلاقی اشتہارات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

Comments are closed.

Scroll To Top