Home / Uncategorized / بھارتی اداکارہ پراتیوشیا بینرجی کی مبینہ خودکشی ، بوائے فرینڈ راہول راج سنگھ گرفتار
بھارتی اداکارہ پراتیوشیا بینرجی کی مبینہ خودکشی ، بوائے فرینڈ راہول راج سنگھ گرفتار

بھارتی اداکارہ پراتیوشیا بینرجی کی مبینہ خودکشی ، بوائے فرینڈ راہول راج سنگھ گرفتار

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی کی اداکارہ پراتیوشیا بینرجی کی مبینہ خودکشی کی گتھی تاحال سلجھائی جانا باقی ہے ،ہر لمحے کے ساتھ محض قیاس آرائیاں ہی بڑھ رہی ہیں۔جہاں کچھ لوگ پراتیوشیا بینرجی کی موت کی وجہ ان کے بوائے فرینڈ راہول راج سنگھ کے ساتھ ہنگامہ خیز تعلقات کو قرار دے رہے ہیں تو کچھ کے نزدیک وہ شدید ذہنی دباﺅ سے گزر رہی تھیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق پراتیوشیا بینرجی کی مبینہ خودکشی کے بعد راہول راج سنگھ پولیس کے شک کے دائرے میں تھے انہیں اب پولیس نے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق راہول راج سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ صبح 10بجے گھر سے نکل گیا تھا اور اس وقت پراتیوشیا بالکل ٹھیک تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں سہ پہر چار بجے واپس آیا تو دیکھا کہ پراتیوشیا چھت پر لگے پنکھے کے ساتھ جھول رہی ہے ۔راہول راج کو پراتیوشیا بینرجی کی خودکشی کے وقت گزشتہ روز حراست میں نہیں لیا گیا تھا ، بینرجی کی خودکشی کی اطلاع بھی ان کے بوائے فرینڈ راہول راج نے دی تھی ۔تاہم جب پولیس نے ان کے باورچی اور چوکیدار سے تفتیش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ پراتیوشیا اور راحل کے درمیان اکثر و بیشتر لڑائی جھگڑاہوتا تھا ۔

24سالہ اداکارہ پراتیوشیا بینرجی کے ٹی وی انڈسٹری کے ان کے دوست پراتیوشیا کی اچانک موت سے ابھی تک صدمے سے دوچار ہیں ۔اداکار اعجاز خان نے الزام لگایا ہے کہ پراتیوشیا بینرجی کی موت کوئی خودکشی کا کیس نہیں ، یہ ایک قتل ہے ۔ بینرجی کی قریبی سہیلی و اداکارہ ڈولی بندرا نے بھی کچھ ایسی ہی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراتیوشیا ایک مضبوط اعصاب کی لڑکی تھی اور وہ خودکشی نہیں کر سکتی۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top