Home / Uncategorized / بھارتی خاتون سفارتکارآئی ایس آئی ایجنٹ کی محبت میں گرفتار، رپورٹس دیتی رہی
بھارتی خاتون سفارتکارآئی ایس آئی ایجنٹ کی محبت میں گرفتار، رپورٹس دیتی رہی

بھارتی خاتون سفارتکارآئی ایس آئی ایجنٹ کی محبت میں گرفتار، رپورٹس دیتی رہی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کسی نہ کسی طرح پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف پراپیگنڈا کرتارہتاہے لیکن اس کے باوجود اسے ہمیشہ ہی منہ کی کھانی پڑتی ہے اور گزشتہ دنوں پاکستانی اداروں نے را کا ایجنٹ بھی پکڑلیا اور آئی ایس آئی کے خلاف راکو متعدد بارشرمندگی کاسامناکرناپڑا ، وہ وقت بھی تھا کہ جب بھارتی سفارتخانے کی عمررسیدہ خاتون پاکستان کی آئی ایس آئی کے نوجوان کے عشق میں گرفتار ہوگئی اور پھر سفارتخانے میں جو بھی رپورٹ بنتی تھی ، خودہی اپنے ’محبوب‘ کو ای میل کردیتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق مادھوری گپتانامی 53سالہ خاتون پاکستان میں بھارتی سفارتخانے میں کام کرتی تھی جس کا آئیایس آئی کے ایجنٹ سے تعلق تھااور اس کا اعتراف بھی کرلیاتھا۔ بھارت کے این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق مادھوری نے مبینہ طورپر رقم کے بدلے آئی ایس آئی کی مدد کی تھی لیکن بعد میں جمشید نامی اہلکار کی محبت میں گرفتارہوگئی جو اس سے 20سال چھوٹا تھا۔ جاسوسی اور پھر کہانی میں محبت کا رنگ پڑنے کے بعد بھارتی سفارتخانے میں جو بھی رپورٹ بنتی تھی ، بھارتی سرکار کو بھیجنے سے قبل مادھوری چپکے سے وہ رپورٹ بذریعہ ای میل جمشید کو بھیج دیتی تھی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top