Home / Uncategorized / بھارتی سرحد غلطی سے پارکرنے والے تین نوجوان پاکستان رینجرزکے حوالے
بھارتی سرحد غلطی سے پارکرنے والے تین نوجوان پاکستان رینجرزکے حوالے

بھارتی سرحد غلطی سے پارکرنے والے تین نوجوان پاکستان رینجرزکے حوالے

امرتسر( اے این این ) بھارتی حکام نے غلطی سے سرحد پارکرنے والے تین پاکستانی لڑکوں کو تحفے اور مٹھائی دے کر واپس پاکستان رینجرزکے حوالے کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 15 سالہ عامر،14 سالہ نومن علی اور 12سالہ ارشدموٹرسائیکل پر اپنے کسی عزیز کی طرف جارہے تھے کہ غلطی سے سرحدعبور کرگئے اور انہیں گشت پر مامور بی ایس ایف کے اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ بی ایس ایف کی 70 ویں بٹالین کے کمانڈر سی پی مینا کے مطابق پاکستانی لڑکوں کو گشت پر مامور اہلکاروں نے گزشتہ روز ساڑھے 12 بجے پکڑا۔ لڑکوں سے پوچھ گچھ کے بعد بی ایس ایف نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ بھارت کے مجاز حکام کو بھی آگاہ کیا گیا جنہوں نے پاکستانی لڑکوں کو واپس حوالے کرنے کی ہدایت کی۔ بی ایس ایف کمانڈر کے مطابق ہم نے پاکستانی رینجرز کے ونگ کمانڈر سطح کا اجلاس کرکے لڑکوں کو حوالے کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستانی لڑکوں کو تحفے اور مٹھائی بھی دی کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ وہ بھارت سے اچھی یادیں لیکر واپس جائیں۔
بھارتی سرحد

 

Comments are closed.

Scroll To Top