Home / Uncategorized / بھارتی سٹریٹجک منصوبہ ساز چینی بحریہ کی طرف سے گوادر میں بیس قائم کرنے پر پریشان ہے:امریکی اخبار
بھارتی سٹریٹجک منصوبہ ساز چینی بحریہ کی طرف سے گوادر میں بیس قائم کرنے پر پریشان ہے:امریکی اخبار

بھارتی سٹریٹجک منصوبہ ساز چینی بحریہ کی طرف سے گوادر میں بیس قائم کرنے پر پریشان ہے:امریکی اخبار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار کا کہناہے کہ بھارت سی پیک کو براہ راست چیلنج سمجھتاہے اور بھارتی سٹریٹجک منصوبہ ساز چینی بحریہ کی طرف سے گوادر میں بیس قائم کرنے پر پریشان ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے امریکی اخبار کے حوالے سے کہاہے کہ چین کے 14پاور پلانٹس پاکستان میں دو برسوں میں بجلی کی پیدوار شروع کر دیں گے ،چینی پاور پلانٹس 10ہزار 400میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے ۔امریکی اخبار کا کہناتھا کہ پاکستان میں اتنی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری پہلے کبھی نہیں کی گئی ہے ،آزاد کشمیر میں چینی منصوبوں پر بھارت نے واویلا مچا رکھاہے ،بھارتی سٹریٹجک منصوبہ ساز چینی بحریہ کی طرف سے گوادر میں بیس قائم کرنے پر پریشان ہے ،ریل منصوبے کو چین سے دوستی کی علامت کے طور پر پیش کیا جارہاہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top