Home / Uncategorized / بھارتی شہری نے اپنی بیوی آئی پی ایل میں جوئے میں ہار دی
بھارتی شہری نے اپنی بیوی آئی پی ایل میں جوئے میں ہار دی

بھارتی شہری نے اپنی بیوی آئی پی ایل میں جوئے میں ہار دی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہرکانپور میں پیشہ ور جواری آئی پی ایل میں اپنی بیوی کو جوئے میں ہا ر گیا۔
بھارتی اخبار ہندوستا ن ٹائمز کے  مطابق بھارتی پولیس کا کہناہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب جسمیت کور نامی خاتون کو کچھ افراد کی جانب سے حراساں کیے جانے لگا جو کہ روندر سنگھ کی بیوی ہے ۔جسمیت نے سماجی کارکن خواتین کی مدد سے پولیس میں شکایت درج کروائی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے جبکہ اس کا شوہر تاحال لاپتہ ہے اس کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ۔جسمیت کور بوتیک چلاتی ہے اور گزر بسر کرتی ہے جبکہ اس کا شوہر جوئے کا عادی ہے ۔
پولیس کا کہناتھا کہ جسمیت کور کے شوہر نے سارا پیسہ سٹاک مارکیٹ میں گنوا دیا اور اپنی بیوی کو بھی داﺅ پر لگا دیا ۔دونوں نے پانچ سال قبل شادی کی تھی اور یہ دونوں گوند نگر میں رہائش پذیر ہیں ۔جسمیت کور نے مبینہ طور پر کہاہے کہ ساری چیزیں شروع میں ہی بہت تلخ ہو گئیں تھیں ،اس کا شوہر جو کہ شیئرز کا کام کرتاتھا ،اس نے تمام زیورات بھی اس سے لے لیے تھے جبکہ کچھ سال قبل روندر سنگھ نے تمام قیمتیں چیزیں بھی جوئے میں ہار دی یا پھر بیج ڈالیں جبکہ اس بار آئی پی ایل میں جواءکھیلنے کیلئے وہ گھر بیچنے کا منصوبہ بنا رہاتھا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top