Home / Uncategorized / بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پارکرنے والے پاکستانی شہری کوموت کے گھاٹ اتار دیا،لاش پاکستان رینجرز کے حوالے کر دی
بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پارکرنے والے پاکستانی شہری کوموت کے گھاٹ اتار دیا،لاش پاکستان رینجرز کے حوالے کر دی

بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پارکرنے والے پاکستانی شہری کوموت کے گھاٹ اتار دیا،لاش پاکستان رینجرز کے حوالے کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شہری پر بھارتی فوج نے پاکستانی شہری پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور لاش کو ساتھ لے گئے کچھ دیر بعد لاش کوپاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی ایک اور بزدلانہ کارروائی، قصور کے نواحی علاقے بھکی پنڈ میں نوجوان محمد اقبال کی بھینس غلطی سے بھارتی حدود میں داخل ہوئی تو نوجوان اسے واپس لینے گیا تو بی ایس ایف نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بی ایس ایف نے نہ تو تحقیق کی اور نہ ہی کسی سے بات نوجوان کو ہلاک کیا اور لاش بھی اٹھا کر لے گئے،کچھ دیر بعد پاکستانی شہری کی لاش کو رینجرز کے حوالے کر دیا۔ تھانہ گنڈا سنگھ کے مطابق رینجرز حکام نے بار بار سفید جھنڈا لہرایا جس کا مطلب تھا فلیگ میٹنگ لیکن اب تک سرحد پار سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ابھی صرف اڑتالیس گھنٹے قبل پاکستان رینجرز اور بی ایس نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کو جانچ پڑتال کے بعد واپس کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top