Home / Uncategorized / بھارت میں پہلوانوں نے ’’سلطان‘‘ کی پوجا پاٹ شروع کردی
بھارت میں پہلوانوں نے ’’سلطان‘‘ کی پوجا پاٹ شروع کردی

بھارت میں پہلوانوں نے ’’سلطان‘‘ کی پوجا پاٹ شروع کردی

کان پور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ کے ذریعے فن پہلوانی کو کیا زندہ کیا کہ بھارتی پہلوان  نے ان کی پوجا پاٹ کرنا ہی شروع کردی۔سلمان خان نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے ہیئر سٹائل سے لے کر فیشن کا انداز مشہور ہوجاتا ہے جب کہ اداکار اپنے مداح کی ایک جھلک کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں لیکن اب بھارتی پہلوان سلومیاں کے مداحوں میں ایسے شامل ہوئے کہ ان کی پوجا پاٹ ہی کرنا شروع کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ میں پہلوان کا کیا کردار ادا کیا کہ بھارت بھر میں فن پہلوانی ایک بار پھر زندہ ہوگئی جس پر ملک بھر کے پہلوان خوشی سے نہال ہیں جب کہ پہلوانوں نے اپنے فن کے دوبارہ زندہ ہونے پر کشتی کے اکھاڑے میں جانے سے پہلے سلو میاں کی پوجا پاٹ بھی شروع کردی ہے۔دوسری جانب پہلوانوں کا کہنا تھا کہ فلم سلطان نے زوال پذیر فن پہلوانی میں نئی جان ڈال دی ہے جس کے ذریعے نوجوان نسل ایک بار پھر اس جانب راغب ہورہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top