Home / Uncategorized / بھارت نے امریکا سے 40ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کرلیا
بھارت نے امریکا سے 40ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کرلیا

بھارت نے امریکا سے 40ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کرلیا

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے فرانس اور اسرائیل کے بعد امریکا سے بھی جدید ٹیکنالوجی کے حامل 40 ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ایک معاہدے کے تحت اسرائیل سے ڈرونز طیارے پہلے ہی خرید چکاہے جبکہ فرانس سے 36 جنگی طیارے خریدے گا جس کے بعد بھارت نے امریکہ کا رخ کیا ہے اور امریکا سے 40 انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل ’پریڈیٹر ڈرونز ‘ خریدنے کا منصوبہ بنالیا ہے اور اس سلسلے میںامریکی حکام سے بات چیت بھی شروع کردی ہے۔ ڈرونز کی خریداری کا مقصد پاکستان اور چین کے بارڈ رپر نظر رکھنا ہے۔
بھارتی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ’پریڈیٹر ڈرونز‘ کی خریداری کا مقصد بھارتی نیوی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ بحر ہند میں موجود دشمن پر باآسانی نظر رکھی جاسکے۔

Comments are closed.

Scroll To Top