Home / Uncategorized / بھارت نے سمندری نگرانی کیلئے امریکہ سے چار جاسوس جہازخریدنے کا معاہدہ کرلیا
بھارت نے سمندری نگرانی کیلئے امریکہ سے چار جاسوس جہازخریدنے کا معاہدہ کرلیا

بھارت نے سمندری نگرانی کیلئے امریکہ سے چار جاسوس جہازخریدنے کا معاہدہ کرلیا

نئی دہلی (اے پی پی) )بھارت نے امریکہ سے ایک ارب ڈالر کی لاگت سے طویل فاصلے کے چار اور سمندری نگرانی طیارے پی -8 آئی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت یہ طیارے اگلے تین سالوں میں سروس میں شامل کرلیے جائیں گے،بھارت کے پاس پہلے سے ہی 8 پی -8 آئی طیارے ہیں۔

سیکورٹی معاملات کی بھارتی کابینہ کی کمیٹی نے سمندر کی گہرائیوں میں آبدوزوں کو مار گرانے والے ان طیاروں کی خریداری کے لیے اس ماہ کے شروع میں منظوری دی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے یہ طیارے خلیج بنگال اور بحر ہند میں چین کے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔ بھارت نے 2009ء میں بوئنگ کمپنی سے اس قسم کے 8 طیارے خریدے تھے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے گزشتہ 10 برس میں امریکہ کے ساتھ 15 ارب ڈالر کے اسلحہ خریداری کے معاہدے کئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top