Home / Uncategorized / بھارت کا لڑاکا طیارہ جودھ پور میں گر کر تباہ
بھارت کا لڑاکا طیارہ جودھ پور میں گر کر تباہ

بھارت کا لڑاکا طیارہ جودھ پور میں گر کر تباہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست راجھستان کے رہائشی علاقے جودھ پور میں بھارتی ایئرفورس کا لڑاکاطیارہ MiG-27ایک عمارت سے ٹکراکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک گھر کوبھی نقصان پہنچا تاہم دونوں پائلٹ چھلانگ لگاکر محفوظ رہے جبکہ کم ازکم دوافراد زخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیاکے مطابق معمول کی تربیتی پرواز کے دوران جودھ پور ایئربیس کے قریب ہی طیارہ گرکر تباہ ہواجس پر فضائیہ نے تحقیقات شروع کردیں ۔ نیوز18کے مطابق پائلٹ نے تیکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تاہم انجن فیل ہونے پر پائلٹوں نے فوری چھلانگ لگادی جس کے بعد طیارہ مہاویرنگرمیں ایک گھر سے ملحقہ علاقے میں گرگیا ۔پولیس حکام کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔
رپورٹس کے مطابق MiG-27 بھارت کے سب سے پرانے لڑاکا طیارے ہیں جنہیں آہستہ آہستہ گراﺅنڈ کردیاجائے گا۔ ایئرچیف مارشل اروپ راہا کہہ چکے ہیں کہ رافیل طیاروں کے آنے کے بعد اپ گریڈ نہ ہونیوالے طیارے آئندہ چند سالوں میں گراﺅنڈ کردیئے جائیں گے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی فضائیہ میں MiG-27 کو بہادر کے نام سے بھی جانا جاتاہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top