Home / Uncategorized / بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،3ہلاک 150زخمی
بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،3ہلاک 150زخمی

بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،3ہلاک 150زخمی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ایک کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک جبکہ 150سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے علاقہ ڈومبیویلی میں پیش آیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکہ ڈومبیویلی میں اچاریہ کیمیکل کمپنی کے فیز ٹو میں پیش آیا۔
دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کی بھی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکہ کی آواز 5کلومیٹردور تک سنی گئی ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پانی کے ٹینکر اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچا ہے جہاں وہ آگ پانے کیلئے سرتوڑ کوششیں جا ری رکھے ہوئے ہیں۔
سکیورٹی حکام نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہےجبکہ موبائل سروس بھی معطل ہو گئی ہے۔
انڈین نیوز ایجنسی کے مطابق ممبئی کے علاقہ میں واقع فیکٹری ککا بوائلر پھٹا ہے ۔زخمیو ں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں خدشہ کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر موجود سکیورٹی اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top