Home / Uncategorized / بیروزگاری سے تنگ 40 سالہ ناصر نے جنس تبدیل کرکے نام ثناءرکھ لیا
بیروزگاری سے تنگ 40 سالہ ناصر نے جنس تبدیل کرکے نام ثناءرکھ لیا

بیروزگاری سے تنگ 40 سالہ ناصر نے جنس تبدیل کرکے نام ثناءرکھ لیا

فیصل آباد  (ویب ڈیسک)بے روزگاری دنیا بھر کا مسئلہ بن چکی ہے لیکن ایک مرد نے خود کو روزگار کے حصول کیلئے عورت بنالیا، جی ہاں ، امین پور بنگلہ کے رہائشی 40 سالہ شخص ناصر نے بے روزگاری سے تنگ آکر  آپریشن کرواکر جنس تبدیل کرکے اپنا نیا نام ثناءرکھ لیا ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ثناءنے بیروزگاری سے تنگ آکر جنس تبدیل کی ہے اور  اب لوگوں کے گھروں میں جاکر کھانا مانگ کر کھالیتا ہوں اور ناچ گانا  کاروبار بنالیا ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے  کہ امین پور بنگلہ میں ایسے متعدد افراد جنس تبدیل کرکے مرد سے عورت بن کر کئی منفی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس اہم اقدام کو اٹھانے کے لیے رقم کہاں سے آئی تاہم اس بارے میں اخبار نے مزید کچھ نہیں لکھا۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top