Home / Uncategorized / بیرون ملک جائیداد کی خریداری پر 15فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
بیرون ملک جائیداد کی خریداری پر 15فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

بیرون ملک جائیداد کی خریداری پر 15فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

 اسلام آباد(آن لائن)حکومت بیرون ملک جائیدادیں خریدنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکمت عملی تیار کرلی‘ مالی سال 2016-17ء کے وفاقی بجٹ میں بیرون ملک جائیداد کی خریداری پر 15 فیصد ٹیکس عائد کیا جائیگا‘ٹیکس کا اطلاق صرف ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں جائیداد ظاہر نہ کرنے والوں پر ہوگا‘ بیرون ملک جائیداد کی خریداری پر ڈیکلریشن جمع کرانا لازمی ہو گا‘ اضافی ٹیکسز لگانے سے بیرون ملک جائیدادیں خریدنے والوں کا پتہ چلایا جا سکے گا۔ جمعہ کو وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ نئے بجٹ میں بیرون ملک جائیداد کی خریداری پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ بیرون ملک جائیداد کی خریداری پر 15 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس کا اطلاق صرف ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں جائیداد ظاہر نہ کرنے والوں پر ہوگا اور بیرون ملک جائیداد کی خریداری پر ڈیکلریشن جمع کرانا لازمی قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیکلریشن نہ دینے والوں پر اضافی ٹیکسز لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہرسال اربوں ڈالر کی جائیدادیں بیرون ملک خرید رہے ہیں۔ اضافی ٹیکسز لگانے سے بیرون ملک جائیدادیں خریدنے والوں کا پتہ چلایا جا سکے گا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top