Home / Uncategorized / بینکوں اورمالیاتی اداروں کی سیونگ اکاﺅنٹس سے ذکوة کی مد میں 5ارب 85کروڑ روپے کے لگ بھگ کٹوتی
بینکوں اورمالیاتی اداروں کی سیونگ اکاﺅنٹس سے ذکوة کی مد میں 5ارب 85کروڑ روپے کے لگ بھگ کٹوتی

بینکوں اورمالیاتی اداروں کی سیونگ اکاﺅنٹس سے ذکوة کی مد میں 5ارب 85کروڑ روپے کے لگ بھگ کٹوتی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں نے سیونگ اکاﺅنٹس سے ذکوة کی مد میں پانچ ارب 85کروڑ روپے کے قریب کٹوتی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق امسال ذکوة کا نصاب 35ہزار 557روپے مقرر کیا گیاتھا اور سیونگ اکاﺅنٹس میں موجود مقررہ نصاب اور اس سے زائد پر رقم پر 2.5فیصد کے حساب سے ذکوة کٹوتی کی گئی ،تاہم اگر ڈیپازٹس میں موجود تمام قابل ذکوة رقم سے کتوتی ہوتی تو حکومت کو اس مد میں 35ارب 77کروڑ روپے سے زائد رقم ملتی ۔واضح رہے کہ ذکوة کی کٹوتی کیلئے گزشتہ سال نصاب 33ہزار 641روپے تھا اور یکم رمضان حکومت کو ذکوة سے مجموعی طور پر 5ارب 33کروڑ 60لاکھ روپے حاصل ہوئے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top