Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (19)

Home / Uncategorized / بیوی سے لڑکر جانیوالا عرب شہری واپسی پر نئی دلہن لے آیا
بیوی سے لڑکر جانیوالا عرب شہری واپسی پر نئی دلہن لے آیا

بیوی سے لڑکر جانیوالا عرب شہری واپسی پر نئی دلہن لے آیا

مانامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بیوی سے لڑکر کام پر جانیوالا عرب شہری شام کوگھر واپسی پر نئی دلہن ساتھ لے آیا جسے دیکھتے ہی لڑائی کرنیوالی پہلی بیوی چکراکررہ گئی جبکہ معاملہ عدالت پہنچنے پر جج نے دونوں بیگمات کو جرمانے کی سزاسنادی تاہم اس سزا کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔
اماراتی میڈیا کے مطابق اپنی پہلی بیگم کو سبق سکھانے کے لیے بحرینی شخص دوسری بیوی بیاہ لایا۔گھر میں موجود 33سالہ خاتون کام پر گئے اپنے خاوند کی منتظر تھی اور جب شام کو دروازہ کھلاتو مرد کیساتھ ایک 25سالہ خاتون بھی موجود تھی ۔
روزنامہ الوساط کے مطابق مرد نے پہلی دلہن کو بتایاکہ ’ساتھ موجود خاتون اس کی نئی دلہن ہے، جس پر پہلی بیگم نے اپنی سوتن اور شوہر پر چلانا شروع کردیا۔ بعدازاں معاملہ عدالت پہنچنے پر جج دونوں خواتین کو جرمانہ کردیاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ کس فریق نے عدالت سے رجوع کیاتھا اور کیا موقف اپنایاجس پر عدالت نے جرمانے کی سزائیں سنائیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top