Home / Uncategorized / بیوی پر ہاتھ اٹھانے والے سعودی شہری کو جیل بھیج دیا گیا
بیوی پر ہاتھ اٹھانے والے سعودی شہری کو جیل بھیج دیا گیا

بیوی پر ہاتھ اٹھانے والے سعودی شہری کو جیل بھیج دیا گیا

13150057_1689927424595287_1378441510_n

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شہری کو اپنی بیو ی پر ہاتھ اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔خاتون عدالت جا پہنچی  ۔ایمریٹس24ْ7   نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک سعودی شہری نے اپنی بیوی کو کسی بات پر اس زور سے تھپڑ  مارا  کہ اس کے کان کا پردہ پھٹ گیا جس پر اس نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو ’ٹھیک‘کرنے کیلئے تھپڑ مارا تھا جبکہ اس کی بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر بلا وجہ تنگ کرتا اور برا سلوک کرتا ہے۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے اور میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد شوہر کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے ایک ہفتے کیلئے جیل بھجوا دیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top