Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (30)

Home / Uncategorized / بے روز گاری سے تنگ آکر” خودکش بمبار برائے فروخت “کا بینر اٹھا نے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا
بے روز گاری سے تنگ آکر” خودکش بمبار برائے فروخت “کا بینر اٹھا نے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

بے روز گاری سے تنگ آکر” خودکش بمبار برائے فروخت “کا بینر اٹھا نے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

6

لاہو (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بے روزگاری سے تنگ آئے نوجوان کو احتجاج کرنے پر پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق نوجوان بے روزگاری سے تنگ آکر سڑک پر نکل آیا اور ہاتھ میں” خودکش بمبار برائے فروخت “کا بینر اٹھائے سراپا احتجاج بن گیا ۔سڑک پر چلتے پھرتے نہتے خودکش بمبار کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکا بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر اس قسم کا انوکھا احتجاج کر رہا تھا جو دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے خلاف اشتعال پھیلانے اور لوگوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی طرف مائل کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top