Home / Uncategorized / تحریک انصاف نے فیصل آباد کا جلسہ پارٹی میں دھڑے بندی کے باعث ملتوی کیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ
تحریک انصاف نے فیصل آباد کا جلسہ پارٹی میں دھڑے بندی کے باعث ملتوی کیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

تحریک انصاف نے فیصل آباد کا جلسہ پارٹی میں دھڑے بندی کے باعث ملتوی کیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

13149867_1689479021306794_859761404_n

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کی ایک اور وجہ سامنے آ گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پارٹی میں دھڑا بندی کے باعث جلسہ ملتوی ہوا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف میں 41 بڑے رہنماﺅں نے الگ دھڑا بنا لیا ہے جس نے عمران خان کے نامزد آرگنائزر خرم شہزاد کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس بابت عمران خان کو خط بھی لکھا جس میں شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھڑے بندی ختم ہونے کے بجائے شدت اختیار کر چکی ہے اور اسی کے پیش نظر جلسہ ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ اگر اس صورتحال میں جلسہ منعقد کرنے پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

یادرہے کہ پی ٹی آئی ترجمان نے دعویٰ  کیا تھا کہ لاہور میں ہونیوالے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی پر عمران خان پریشان ہیں اور پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ جانے کی وجہ سے فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کردیا گیا تاہم اب نجی ٹی وی چینل ممکنہ اندرونی وجہ سامنے لے آیا تاہم اس ضمن میں باضابطہ طورپر پی ٹی آئی کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top