Home / Uncategorized / تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کافیصلہ، اووسیز بھی ووٹ دیں گے
تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کافیصلہ، اووسیز بھی ووٹ دیں گے

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کافیصلہ، اووسیز بھی ووٹ دیں گے

13115649_1689928051261891_463729433_n

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ان انتخابات میں اووسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ دینے کا حق دیا جائے گا۔

سینیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن تحریک انصاف کا اجلاس ہوا جس میں انٹراپارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے مطابق کروانے کا فیصلہ کیا گیا جن کے تحت میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن، یونین کونسلز اور وارڈز میں بھی الیکشن ہوں گے جبکہ ان انتخابات کا شیڈول ماہ رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندر جولائی کے مہینے میں جاری کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ولیج کونسلز اورنیبر ہڈکونسلزکی سطح تک انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دینے کافیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ کوئی سیاسی پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل الیکٹرانک ہو گا جس کے باعث اووسیز پاکستانی بھی موبائل فونز کے ذریعے ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے تاہم اگر روائتی پرچی سسٹم کا انتخاب کیا جاتا تو پھر اووسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کے عمل میں شامل نہیں کیا جا سکتا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top