Home / Uncategorized / تحریک انصاف کے جلسے میں بد نظمی کا ایک اور واقعہ ،کارکنان آپس میں الجھ پڑے ،پولیس کی ہوائی فائرنگ ،عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے
تحریک انصاف کے جلسے میں بد نظمی کا ایک اور واقعہ ،کارکنان آپس میں الجھ پڑے ،پولیس کی ہوائی فائرنگ ،عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

تحریک انصاف کے جلسے میں بد نظمی کا ایک اور واقعہ ،کارکنان آپس میں الجھ پڑے ،پولیس کی ہوائی فائرنگ ،عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

13153529_1691438887777474_1787302078_n

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے میں خاتون سے بدتمیزی کے بعدبد نظمی کا ایک اور واقع سامنے گیا ،کارکنان نے سٹیج کے قریب آپس میں شدید ہنگامہ آرائی کی ہے جس کے باعث پولیس نے مشتعل کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق دنیا نیوز کی ڈی ایس این جی پر بھی گولیوں کے خول گرے ہیں جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنا ن بڑی تعداد میں موجود ہیں ،اس دوران کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا ۔پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو15سے 20کارکنان نے پولیس پر لاٹھی چارج کردیا جس پر پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی جس سے جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ گئی ۔کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے پر گھونسوں ،لاتوں اور گالم گلوچ کا تبادلہ کیا گیا ،کارکنان کے آپس میں جھگڑے کے دوران واک تھر و گیٹ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top