Home / Uncategorized / تحریک انصا ف کا حصہ ہوں ،اپنی جماعت چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا :شاہ محمود قریشی
تحریک انصا ف کا حصہ ہوں ،اپنی جماعت چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا :شاہ محمود قریشی

تحریک انصا ف کا حصہ ہوں ،اپنی جماعت چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا :شاہ محمود قریشی

13152892_1689188234669206_898861390_n

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں تحریک انصا ف کا حصہ ہوں ،اپنی جماعت کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا ، میرے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جانے کا دعویٰ کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز ایک دو دن میں حکومت کو ارسال کردیں گے ،اگر حکومت نے ٹی او آرز مسترد کیے تو مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ،پاناما لیکس پر شفاف تحقیقات کے لیے وزیر اعظم کو جانا ہی ہو گا ،اپوزیشن استعفے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی ہماری کمزوری ہے ، آئندہ جلسوں میں خواتین کی سیکیورٹی کے لیے بہتر اقدامات کیے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ بد سلوکی پر افسوس ہے ،ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ خواتین جلسوں میں نہ آئیں

Comments are closed.

Scroll To Top