Home / Uncategorized / ترکی میں ہم جنس پرستوں ،جنس بدلنے والوں کی پریڈ زپر پابندی عائد کردی گئی
ترکی میں ہم جنس پرستوں ،جنس بدلنے والوں کی پریڈ زپر پابندی عائد کردی گئی

ترکی میں ہم جنس پرستوں ،جنس بدلنے والوں کی پریڈ زپر پابندی عائد کردی گئی

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی خدشات کے پیش نظرترکی کے حکام نے استنبول میں رواں ماہ ہونے والی ہم جنس پرستوںاور جنس تبدیل کرنے والے افراد کی پریڈز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ترکی کے اسلامی اور قوم پرست گروہوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ ”بدچلن افراد“ کو ترک سرزمین پر اس قسم کی تقریبات منعقد نہیں کرنے دیں گے۔
وائس آف امریکہ کے مطابق ترک حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث رواں ماہ ہونیوالی ہم جنس پرستوں کی پریڈز پر پابندی عائد کردی ۔دوسری جانب اس پریڈ کے منتظم ’پرائڈ ویک کمیشن‘ کا کہنا ہے کہ پابندی غیرقانونی ہے اور اسکے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا،ہم جنس پرست کمیونٹی نے مسلسل دو ہفتوں کے اواخر میں اس پریڈ کا اعلان کیا تھا۔
اس ریلی کا مقصد جنس تبدیل کرنے والے افراد کی حمایت کرنا تھا اور اسے وسطی استنبول میں 19 جون کو منعقد کیا جانا تھا جبکہ 26 جون کو ہم جنس پرستوں کی سالانہ پریڈ منعقد کی جانی تھی۔
خیال رہے کہ استنبول میں 2003 سے ہر سال یہ پریڈ منعقد کرائی جاتی ہے جس میں شرکا تقسیم چوک سے پریڈ کا آغاز کرتے ہیں۔
گزشتہ سال بھی اس ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور پولیس نے پابندی کے باوجود اس میں شریک ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top