Home / Uncategorized / ترکی کے معروف سیاحتی شہراستنبول میں دھماکہ ،11افرادجاں بحق، 36زخمی
ترکی کے معروف سیاحتی شہراستنبول میں دھماکہ ،11افرادجاں بحق، 36زخمی

ترکی کے معروف سیاحتی شہراستنبول میں دھماکہ ،11افرادجاں بحق، 36زخمی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دوست ملک ترکی کے تاریخی شہراستنبول میں کار بم دھماکے سےسات پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق اور 36زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمدورفت بند کردی۔
ترک میڈیا کے ضلع ویزنیسلرمیں بس سٹاپ پربارودسے بھری ایک کار کو اس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑادیاگیا جب وہاں سے ایک پولیس بس گزررہی تھی جبکہ دیگر گاڑیاں اور دکانوں کوبھی نقصان پہنچا۔ اسی علاقے میں قریب ہی استنبول یونیورسٹی بھی واقع ہے ۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طورپر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top