Home / Uncategorized / ترک وزیراعظم کا باغیوں کی جانب سے ہائی جیک کیے گئے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کا حکم
ترک وزیراعظم کا باغیوں کی جانب سے ہائی جیک کیے گئے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کا حکم

ترک وزیراعظم کا باغیوں کی جانب سے ہائی جیک کیے گئے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کا حکم

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزیراعظم یلدرم نے باغیوں کی جانب سے ہائی جیک کیے گئے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم کاکہنا تھا کہ 120سے زائد فوجی باغیوں کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ مزید گرفتاریاں جاری ہیں ،ملٹری سینئر کمانڈر اب فوج کی قیادت کر ہے ہیں ۔وزیراعظم کا حکم ملنے کے بعد فوجی جنگی طیارے روانہ ہو گئے ہیں اور جلد ہی باغیوں کی جانب سے ہائی جیک کیے جانے والے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا جائے گا ۔

دوسری جانب حکومت کی حامی فوج نے استنبول ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیاہےلیکن تاحال فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہے۔ترک وزیراعظم کی جانب سے حالات کے پیش نظر انقرہ کو نو فلائی زون بھی قرار دیدیا گیاہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top