Home / Uncategorized / ترک وزیر اعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
ترک وزیر اعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

ترک وزیر اعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے وزیر عظم احمد داؤد اوغلو نے صدر رجب طیب اردوغان سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ترک میڈیا کے مطابق وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ اختلافات کے نتیجے میں مستعفی ہو رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان وہ جماعت کی کانگریس میںکریں گے۔
بی بی سی کے مطابق وزیر اعظم کی کانگریس کی ایگزیکٹیو کمیٹی سے ملاقات کے بعدجماعت کی کانگریس کا اجلاس 22 مئی کو رکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جلد ہی بیان جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر اردوغان اور وزیر اعظم داؤد اوغلو کے درمیان بدھ کو ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں کے اختلافات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔وزیر اعظم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ صدر اردوغان ترکی میں صدارتی نظام حکومت لانا چاہتے ہیں جبکہ وزیر اعظم اس منصوبے کے خلاف ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top