Home / Uncategorized / تعداد میں اضافہ :پاکستانی امریکہ کے ڈائیورسٹی ویزا کے حصول کیلئے نااہل قرار
تعداد میں اضافہ :پاکستانی امریکہ کے ڈائیورسٹی ویزا کے حصول کیلئے نااہل قرار

تعداد میں اضافہ :پاکستانی امریکہ کے ڈائیورسٹی ویزا کے حصول کیلئے نااہل قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ میں پاکستانیوں کی تعداد میں اضافے نے پاکستانی شہریوں کو ڈائیورسٹی ویزا جیسیسہولت سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ساتویں بڑی تارکین وطن کی آبادی کے قیام کےبعد پاکستانیوں کو ڈائیورسٹی ویزا جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈائیورسٹی ویزا ایک مخصوص امیگریشن لاٹری ہے جو امیگریشن کی کم شرح کے ممالک سے تعلقرکھنے والے خاندانوں کو امریکہ میں اقدام کیلئے کوالیفائی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
کراچی کے امریکی قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی قانون کے مطابق ڈائیورسٹی ویزا محض ان ممالک کودیا جائیگا جہاں تارکین وطن کی کم شرح مقیم ہو گی۔پاکستانیوں کو ڈائیورسٹی ویزا کیلئے نا اہل قرار دئے جانے کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2005سے 2014تک دس سالوں کے دوران پاکستان کے ایک لاکھ چارہزار مہاجرین تھے۔ ترجمان کے مطابق ڈائیورسٹی ویزا کے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد مزید دوسری آپشنز بھی موجود ہیں جن میں وزٹ ویزا، ایکسچینج پروگرامز اور سٹوڈنٹ ویزا موجود ہیں جو کہ غیرمہاجر زمرے میں آتے ہیں۔ امریکہ قونصلیٹ کے غیر مہاجر ویزا کے چیف نے بتایا کہ کوئی بھی شخص امریکہ میں خاندان کے ہونے پر ہی امیگریشن ویزے کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیوی بچوں کی امیگریشن کے لئے ایک سال جبکہ بہن بھائیوں اور والدین کے لئے دو سال درکار ہوتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top