Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (1)

Home / Uncategorized / تمام اپوزیشن جماعتیں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کا نام مسترد کرچکیں، پارلیمانی کمیشن کی تجویز دی ہے: قمر زمان کائرہ
تمام اپوزیشن جماعتیں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کا نام مسترد کرچکیں، پارلیمانی کمیشن کی تجویز دی ہے: قمر زمان کائرہ

تمام اپوزیشن جماعتیں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کا نام مسترد کرچکیں، پارلیمانی کمیشن کی تجویز دی ہے: قمر زمان کائرہ

13045440_1683601838561179_849031291_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی طرف سے پاناما لیکس کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے قیام کی تجویز کی مخالفت کردی ہے  اور کہاہے کہ پارلیمانی کمیشن کی تجویز موجود ہے ۔ 
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے نام پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اورتمام اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی ریٹائرڈ جج کی تجویز مسترد کرچکی ہیں۔ پی پی نے پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز دی ہے جس کا مقصد پارلیمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ، کمیٹی کے معاملے پر تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اگر پی ٹی آئی کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنتا ہے تو اس پر بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت درست نہیں ہے اور وہ حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ تحقیقات کے نام پر ایسا ڈرامہ لگایا جائے کہ سب کچھ الجھ کررہ جائے۔ اگر حکومت اپنی مرضی سے کمیشن بنانا چاہتی ہے تو اس کے بعد حالات بہت زیادہ خراب ہوجائیں گے چیف جسٹس کو اگر حکومت کی طرف سے خط لکھا جائے گا تو سپریم کورٹ انکار نہیں کرے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top