Home / Uncategorized / ’تمام ریاستی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا: آرمی چیف

’تمام ریاستی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا: آرمی چیف

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ریاستی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اتوار کے روز کوئٹہ میں سنیچر کی رات ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنارہ میں شرکت کی۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ چھاؤنی میں ادا کی گئی ۔ قبل ازیں فوج کے سربراہ نے سی ایم ایچ میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top