Home / Uncategorized / تنویر زمانی نے پاکستان پیپلز موومنٹ کے نام سے پارٹی بنانے کا اعلان کردیا
تنویر زمانی نے پاکستان پیپلز موومنٹ کے نام سے پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

تنویر زمانی نے پاکستان پیپلز موومنٹ کے نام سے پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

13140614_1690711094516920_1232984930_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما تنویر زمانی نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز موومنٹ کے نام سے پارٹی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر تنویر زمانی نے پی پی پی کو خیر باد کہتے ہوئے پی پی ایم کے نام سے پارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی میدان میں باقاعدہ انٹری مارنے کی تیاری شروع کردی ہے اور وہ اس سلسلے میں آج پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کریں گی۔ علاوہ ازیںڈاکٹر تنویر زمانی کل لیاری میں آپریشن ضرب عضب کے شہدا کے حق میں ریلی نکالیں گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر تنویر زمانی کچھ عرصہ قبل اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب ان کے بارے میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ مبینہ طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کی بیوی ہیں اور ان کے بطن سے ان کا ایک بیٹا سجاول بھی ہے ۔ خبروں کے بعد ڈاکٹر تنویر زمانی خود منظر عام پر آئیں اور ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنے اور زرداری کے رشتے سے انکار کرتے ہوئے خود کو زرداری کی بہن قرار دیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top