Home / Uncategorized / توصیف احمد ، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے: چیف سلیکٹر انضمام الحق
توصیف احمد ، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے: چیف سلیکٹر انضمام الحق

توصیف احمد ، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے: چیف سلیکٹر انضمام الحق

13020219_1683695928551770_665940830_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ میرے کندھوں پر جو اہم ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی کوشش کروں گا۔ توصیف احمد ، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا ہے، ٹیم کی بہتری کیلئے سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کو ایک پیج پر آنا پڑے گا۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ میں پاکستان کی کرکٹ کی کسی بھی طرح خدمت کرسکوں افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے قومی فریضے کی ادائیگی کیلئے اجازت دی۔
انہوں نے پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ سلیکشن کمیٹی میری مرضی کے مطابق ہوگی جسے حکام نے من و عن قبول کرلیا ۔ سلیکشن کمیٹی کے ممبرز میں توصیف احمد کو بطور سپنر، وسیم حیدر کو بطور فاسٹ بولر اور وجاہت اللہ واسطی کو بطور بلے باز شامل کیا ہے تاکہ تینوں شعبوں میں بہتر طور پر کام کرسکیں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آزادانہ طور پر کام کرنے کا موقع میسر آئے گا بہتر نتائج کیلئے صبر سے کام لینا پڑے گاتمام لڑکوں کو پرکھنے کے بعد ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔پہلے بطور کپتان سلیکٹرز کو رائے دیتا تھا کہ مجھے فلاں کھلاڑی چاہیے اور اب بطور چیف سلیکٹر ، کپتان سے مشورہ کروں گا اور اس کی رائے کا پورا احترام کروں گا۔ اگر ٹیم کو آگے لے کر جانا ہے تو سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کو ایک پیج پر آنا پڑے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top