Home / Uncategorized / تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنے کے لئے:سعودی عرب 2 کھرب ڈالر کا فنڈ قائم کرے گا
تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنے کے لئے:سعودی عرب 2 کھرب ڈالر کا فنڈ قائم کرے گا

تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنے کے لئے:سعودی عرب 2 کھرب ڈالر کا فنڈ قائم کرے گا

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 40 ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی ہیں۔سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کرے گا جب تک خام تیل پیدا کرنے والے دوسرے ملک بھی پیداوار کم نہیں کرتے۔

بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی ولی عہد نے بڑے سرما ئے والے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ فنڈ کی مالیت 2 کھرب ڈالر سے زائد ہو گی اور اس کا مقصد سعودی عرب کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدن پر انحصار کم کرنا ہے۔انٹرویو کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے بتایا کہ فنڈ آئندہ سال سے شروع ہو سکتا ہے اور اسی منصوبے کے تحت سعودی آرامکو میں حکومتی حصص بھی فروخت کیے جائیں گے۔عالمی منڈیوں میں تیل کی پیداوار کو کم کرنے یا موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے حوالے سے اپریل کے وسط میں دو حامیں اجلاس ہو رہا ہے لیکن اس میں ایران شریک نہیں ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ‘اگر تمام ممالک پیداوار میں کمی کرنے پر رضا مند ہوں گے تو ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔’جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان ممالک میں ایران کو بھی شامل ہونا چاہیے تو انھوں نے کہا کہ ‘بغیر کسی شک کے ’عالمی منڈی میں ان دنوں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن سعودی شہزادے کے بیان کے بعد خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے یوایس بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے معاہدے 48سینٹ کی کمی کے بعد 37.86ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔اسی طرح برینٹ نارتھ سی کے تحت مستقبل کے معاہدے 42سینٹ کی کمی سے 39.91ڈالر فی سینٹ میں طے پائے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top