Home / Uncategorized / تین اوباشوں کی شراب پلا کر لڑکے سے جنسی بدفعلی، سگریٹ سے جسم داغتے رہے
تین اوباشوں کی شراب پلا کر لڑکے سے جنسی بدفعلی، سگریٹ سے جسم داغتے رہے

تین اوباشوں کی شراب پلا کر لڑکے سے جنسی بدفعلی، سگریٹ سے جسم داغتے رہے

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) تین اوباش نوجوانوں کی 16 سالہ لڑکے کو گھربلا کر شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،جسم سگریٹوں سے داغتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق، گکھڑمنڈی محلہ کشمیر یاں کے رہائشی محمد نعیم رحمانی کے 16 سالہ لڑکے عبدالرحمن کو زوہیب گجر نے ٹیلی فون کر کے گھر سے باہر بلوایا اور گندے پانی کی ڈسپوزل کی طرف ویران جگہ پر لے جاکر اپنے ساتھیوں شانا، محمد اسلم اور حمزہ ولدنا معلوم کے ساتھ ملکر عبدالرحمن کو شراب پلا کر اُس سے زیادتی کرتے رہے اور مزاحمت کرنے پر اُس کو تشدد کا نشانا بناتے رہے اور جسم کو سگریٹوں سے داغتے رہے۔ عبدالرحمن کے چچا ندیم نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان بااثر لوگ ہیں اور قانونی کارروائی کرنے پر ہمیں سنگین تنائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  زوہیب گجر اور اُس کے ساتھی پہلے بھی لڑکوں سے زیادتی کر چکے ہیں اور بااثرہونے کی وجہ سے ہمیشہ بچ جاتے ہیں ہم غریب لوگ ہیں ہمیں بااثر ملزموں سے بچایا جائے اور پولیس کے اعلیٰ افسران ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے اُن کو سخت سزادلوائیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top