Home / Uncategorized / جائیداد نام نہ کرنے کا رنج، گھر داماد شوہر نے حاملہ بیوی کو پھانسی دے دی
جائیداد نام نہ کرنے کا رنج، گھر داماد شوہر نے حاملہ بیوی کو پھانسی دے دی

جائیداد نام نہ کرنے کا رنج، گھر داماد شوہر نے حاملہ بیوی کو پھانسی دے دی

قصور (ویب ڈیسک) خاوند اور اس کے ساتھیوں نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنی حاملہ بیوی اور ساس دونوں کو پھندا ڈال کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے محلہ بشیر ٹاﺅن میں رہائش پذیر تاج بی بی کا خاوند کچھ عرصہ قبل فوت ہوگیا تھا۔ اس نے اپنی بیٹی فوزیہ کی شادی محمد احمد سے کردی اور اسے اپنا گھر داماد بنالیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ روز محمد احمد نے اپنے ساتھی لڈو اور تین نامعلوم ملزمان کے ہمراہ اپنی حاملہ بیوی فوزیہ اور ساس تاج بی بی کے گلے میں رسہ ڈال کر نہایت بے دردی سے پھانسی دے کر قتل کرڈالا۔ وجہ عنادیہ بتائی جاتی ہے کہ احمد اپنی ساس کو اس کی جائیداد اپنے نام منتقل کروانے کیلئے اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا مگر اس کی ساس نے اپنی جائیداد اپنے اوباش داماد کے نام کروانے سے انکار کردیا جس پر مشتعل ہوکر اس نے دونوں کو قتل کردیا۔ فوزیہ کے چچا زاد کی درخواست پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Comments are closed.

Scroll To Top