Home / Uncategorized / جاسوس طیاروں، ائیر لانچ سسٹم کی خریداری، بھارت نے امریکہ کو خط لکھ دیا
جاسوس طیاروں، ائیر لانچ سسٹم کی خریداری، بھارت نے امریکہ کو خط لکھ دیا

جاسوس طیاروں، ائیر لانچ سسٹم کی خریداری، بھارت نے امریکہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت اپنی بحریہ کے لئے امریکہ سے الیکٹرو میگنیٹک ائر لانچ سسٹم اور لانگ رینج نگرانی کرنے والے طیارے‘ پری ڈیٹر۔بی قسم کے جاسوس طیارے حاصل کرے گا۔ بھارتی دفاعی امور کے جریدہ انڈیا سٹرٹیجک کے مطابق بھارت نے اس ساز و سامان کے حصول کے لیٹر آف ریکوئسٹ (خط) پینٹاگان کو ارسال کردیا ہے۔

جریدہ کے مطابق یہ ساز وسامان فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت حاصل کیا جائے گا۔ جریدہ کے مطابق بھارت اور امریکہ کے حکام اس ساز و سامان کی فراہمی کے لئے بات چیت کررہے ہیں۔پری ڈیٹر بی گارڈین قسم کا نظام سمندر میں طویل فاصلے تک نگرانی کا کام دیتا ہے جبکہ الیکٹرو میگنیٹک ائیر لانچ سسٹم بھارت اپنے طیارہ بردار جہاز کے لئے خرید رہا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top