Home / Uncategorized / جدہ سے کراچی آنے والی قومی ائرلائن کی پرواز سے ایک کلو ہیروئن برآمد
جدہ سے کراچی آنے والی قومی ائرلائن کی پرواز سے ایک کلو ہیروئن برآمد

جدہ سے کراچی آنے والی قومی ائرلائن کی پرواز سے ایک کلو ہیروئن برآمد

کراچی (آئی این پی) جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمدکرلی گئی۔ ہیروئن جہاز کے ٹوائلٹ میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کسٹم حکام کے مطابق کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون سکس ون سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ حکام کے مطابق ہیروئن جہاز کے ٹوائلٹ میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

کسٹم حکام کے مطابق جہاز کو جناح ٹرمینل کے ہینگر پر کھڑا کردیا گیا، جبکہ جہاز کی مزید تلاشی لی جائیگی۔ گزشتہ دنوں بھی پی آئی کی جدہ سے آنے والی پرواز سے بیس کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top