Home / Uncategorized / جرمنی میں خون میں لت پت مسلح شخص ریسٹورنٹ میں داخل ، تمام لوگوں کوباہر نکال دیا
جرمنی میں خون میں لت پت مسلح شخص ریسٹورنٹ میں داخل ، تمام لوگوں کوباہر نکال دیا

جرمنی میں خون میں لت پت مسلح شخص ریسٹورنٹ میں داخل ، تمام لوگوں کوباہر نکال دیا

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی سرحد کے قریبی جرمن شہر ساربرکن میں خون میں نہایا ہوا مسلح شخص ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوگیا اور سٹاف سمیت تمام لوگوں کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا ہے۔
برطانوی اخبار ایکسپریس کے مطابق مسلح شخص کے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے جبکہ انسداد دہشتگردی فورس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ مسلح شخص نے ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی اونچی آواز میں ” سب باہر نکل جاؤ“ کی آواز لگائی اور عملے سمیت تمام افراد کو باہر نکلنے کا حکم دیاجس کے بعد
تمام لوگوں نے سڑک پر دوڑ لگادی ۔

مسلح شخص سے مذاکرات کرنے کیلئے پولیس کے مذاکراتی گروپ، ماہر نفسیات اور حادثات کے ماہرین کو طلب کرلیا گیا ہے جو مسلح شخص سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی میں گزشتہ چند ہفتوں میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top