Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (26)

Home / Uncategorized / جسٹس سید منصو ر علی شاہ کو لاہور ہائی کورٹ کانیا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ
جسٹس سید منصو ر علی شاہ کو لاہور ہائی کورٹ کانیا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ

جسٹس سید منصو ر علی شاہ کو لاہور ہائی کورٹ کانیا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ

13089994_1686682194919810_288113509_n

لاہور(سعید چودھری ) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی آئندہ ماہ تبدیلی کا امکان ہے ،اس سلسلے میں جوڈیشل کمشن کے سربراہ ،چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی اور سپریم کورٹ کے سینئر ججوں کے درمیان مشاورت مکمل ہوچکی ہے ،جس کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا جارہا ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ عدالت عالیہ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن اور مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کو غیر رسمی طور پر اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی جو اس وقت بیرون ملک ہیں کی وطن واپسی کے بعد مئی کے پہلے ہفتے میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اورمسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کو لاہور ہائی کورٹ کاچیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی جائے گی ۔مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن اورمسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ دونوں 15ستمبر2009ءکو لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے تاہم مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن عمر میں مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے دو سال بڑے ہونے کی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں ۔مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے 6نومبر2015ءکو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججوں کے تقرر کا معاملہ بھی نئے چیف جسٹس کی تعیناتی تک موخر کردیا گیا ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top