Home / Uncategorized / جلسوں کیلئے نہیں خوشحالی کے سفر پر نکلا ہوں،جتنے کہیں گے اتنے لیپ ٹاپ دیں گے:وزیراعظم کا مانسہرہ میں خطاب
جلسوں کیلئے نہیں خوشحالی کے سفر پر نکلا ہوں،جتنے کہیں گے اتنے لیپ ٹاپ دیں گے:وزیراعظم کا مانسہرہ میں خطاب

جلسوں کیلئے نہیں خوشحالی کے سفر پر نکلا ہوں،جتنے کہیں گے اتنے لیپ ٹاپ دیں گے:وزیراعظم کا مانسہرہ میں خطاب

13082090_1687099171544779_281112294_n

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں جلسے جلوسوں کیلئے نہیں ترقی اور خوشحالی کے سفر پر نکلا ہوں ۔2018بجلی کے خاتمہ کا سال ہو گا۔جب ہم آئے تو سولہ سے اٹھارہ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔آج لوڈ شیڈنگ کم ہو چکی اگلے سال مزید کم ہو گی اور 2018تک مکمل کاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے ہزارہ یونی ورسٹی کیلئے 100کروڑ کے پیکیج کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے بھی اسی یونیو رسٹی کیلئے 60کروڑ دیئے تھے۔عوام کے اصرار پر انہوںنے کہا جتنے کہیں گے اتنے لیپ ٹاپ دیں گے،انہوں نے چیئرمین ایچ ای سی کو کہا دور دراز کے اس علاقہ میں لیپ ٹاپ کی تعداد دگنی کردی جائے۔

ڈھڈیال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ سوچ بھی نہیں سکتے مجھے یہاں آپ کو دیکھ کرکتنا خوشی ہو رہی ہے۔عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہامیں ترقی اور خوشحالی کے سفر پر نکلا ہوں جلسے جلوسوں کیلئے نہیں ،ہم دھرنوں کا نہیں ترقی ، خوشحالی اور بیروزگاری کے خاتمے کا ایجنڈا رکھتے ہیں ۔ مہنگائی کا جن بوتل میں بند کردیا ۔پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے ۔بجلی بنانے کے بیسیوں کارخانہ جات چل پڑے ہیں۔بھاشا ڈیم ،تربیلا ،داسو ڈیمز سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا دنیا کی صف میں پاکستان کو بہترین ملک بنانے کے سفر پر نکلے ہیں۔

وزیراعظم نے چھ رویہ موٹر ویزکا اعلان کیااور کہا برہان سے شنکیاری آنے والی موٹر وے بھی لاہور اسلام آباد کی طرح 6رویہ سڑک ہوگی۔انہوں نے کہا موٹر وے کی تعمیر کے بعد برہان سے شنکیاری ڈیڑھ گھنٹہ لگے گاانہوں نے اس بات کی تصدیق چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے کرائی۔ایبٹ آباد اور مانسہرہ کو موٹر وے سے ملائیں گے۔یہ موٹر وے خطے کی خوشحالی کا پیغام ہوگا۔یہ پاکستانی ترقی اور عروج کا پیغام ہوگا۔جتنی محبت لاہور کراچی سے ہے اتنا ہی ان علاقوں سے ہے۔

زبانی نعرے نہیں لگاتے عملی کام کر رہے ہیں۔آئندہ سال موٹر وے مکمل ہو جائے گی۔خیبرپختونخوا کے جتنے بھی بڑے منصوبے مکمل ہوئے تمام مسلم لیگ ن نے بنائے۔پشاور سے اسلام آباد موٹر وے ن لیگی حکومت نے بنائی۔بالا کوٹ سے بابو سر تک جو سڑک بنی ہے وہ بھی نواز شریف نے بنائی۔خوشحال پل اور حالیہ سڑکوں کے تمام منصوبہ جات ہم بنا رہے ہیں۔سارے منصوبہ جات تو مسلم لیگ ن بنا رہی ہے نیا پاکستان کہاں ہے؟وہ کون بنا رہا ہے؟کے پی کے کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں ہے لیکن پر بھی منصوبے بنا رہے ہیں۔

ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں نعرے بازی پر نہیں۔ہمارے دوراقتدر کے ختم ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ دفن ہو چکی ہو گی۔میں وہ شخص ہوں جو فیتہ کاٹتا ہوں اسے مکمل کرتا ہوں۔اگر عوام کی ترقی کا کام نہیں کروگے تو عوام اٹھا کے باہر پھینک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عزیز پاکستانیو یہ اربوں کھربوں کے منصوبہ جات آپ پر واری ہیں ۔یہ آپ ہی کے پیسے ہیں۔انہوںنے کہا جتنے منصوبوں کا اعلان کیا ہے وہ اگلے سال تک مکمل ہوجانے چاہئیں۔مانسہرہ شہر اور گردونواح میں چار قبرستانو ں کیلئے 30کروڑ کا اعلان کرتا ہوں۔ٹانگیں کھینچنے والوں کو عوام برداشت نہیں کریں گے۔سازشیں کرنے والوں سے آپ نمٹیں گے۔آخر میں انہوںنے مانسہرہ بائی پاس کا اعلان کیا۔انہوںنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیؓں نہ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top