Home / Uncategorized / جماعت اسلامی کے دھرنے میں ریحام خان کی شرکت
جماعت اسلامی کے دھرنے میں ریحام خان کی شرکت

جماعت اسلامی کے دھرنے میں ریحام خان کی شرکت

13081864_1685712295016800_1323562510_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کےکرپشن مکاﺅ عوامی دھرنے میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی پہنچ گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے قریب جماعت اسلامی کے تحت کرپشن فری تحریک کے سلسلے آج عوامی دھرنا دیا جارہا ہے۔دھرنے دھرنے سےامیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ دھرنے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے اور دھرنے کے مقام پر کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج جلسے میں کرپشن کےخلاف تحریک کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top