Home / Uncategorized / جناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی
جناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی

جناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے میڈیکل وارڈ کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زبیدہ میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں زیر علاج تھی اور چند روز سے اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔ آج صبح اچانک اس نے وارڈ کی کھڑکی کھول کر چھلانگ لگا دی۔ مرنے والی خاتون کے بیٹے کے مطابق وہ شدید ذہنی دباﺅ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس کی ذہنی حالت شدید متاثر تھی ۔

خاتون نے میڈیکل وارڈ کی کھڑکی کھولی اور چوتھی منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہسپتال کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس سے تفتیش میں مدد ملنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top