Home / Uncategorized / جنرل راحیل شریف کا ملک بھر میں ’کومبنگ آپریشن‘شروع کرنے کافیصلہ
جنرل راحیل شریف کا ملک بھر میں ’کومبنگ آپریشن‘شروع کرنے کافیصلہ

جنرل راحیل شریف کا ملک بھر میں ’کومبنگ آپریشن‘شروع کرنے کافیصلہ

13046250_1683895998531763_1839833623_n

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ضرب عضب اور خیبرٹو کی کامیابی کے بعد شدت پسندوں سے مکمل نجات کے لیے  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں ،ان کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں ’کومبنگ آپریشن‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور ان کی دلیری و کامیابیوں کو بھی سراہا،آرمی چیف کو افسران نے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں کامیابیوں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اب تک 800 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے کلیئرکرالیا گیا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں اور افسروں سے بات کرتے ہوئے آپریشن میں حاصل کامیابیاں قائم رکھنے پر زور دیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں ان کے سلیپرسیلز اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور آپریشن سے متاثرہ ہونے والوں کی باعزت واپسی کویقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top