Home / Uncategorized / جنسی درندگی کی کوشش، نجی ہسپتال کی بالائی منزل سے کودکرنوجوان لڑکی جاں بحق
جنسی درندگی  کی کوشش، نجی ہسپتال کی بالائی منزل سے کودکرنوجوان لڑکی جاں بحق

جنسی درندگی کی کوشش، نجی ہسپتال کی بالائی منزل سے کودکرنوجوان لڑکی جاں بحق

خانیوال(سٹاف رپورٹر) جنسی زیادتی کی کوشش کے بعد بچنے کے لیے اپنی خالہ کیساتھ ہسپتال آنیوالی 16لڑکی نے بالائی عمارت سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں دم توڑگئی ۔
تفصیلات کے مطابق احمد نگر کی 16سالہ ’ث ی‘ اپنی خالہ کے ہمراہ نجی ہسپتال آئی تھی جہاں نامعلوم افراد نے جنسی درندگی کی کوشش کی تو نوجوان لڑکی نے بالائی منزل سے چھلانگ لگادی ۔
پولیس کے مطابق زمین سے ٹکرانے کے بعد لڑکی کو شدید نوعیت کے زخم آئے جبکہ نامعلوم حملہ آوروں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے کی وجہ سے مرنیوالی لڑکی کی خالہ ’ث ب‘ بھی زخمی ہوگئی ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top