Home / Uncategorized / جنگی مشقیں:پاک فضائیہ کے جنگی جہاز اسرائیلی طیاروں کے ساتھ حصہ لیں گے
جنگی مشقیں:پاک فضائیہ کے جنگی جہاز اسرائیلی طیاروں کے ساتھ حصہ لیں گے

جنگی مشقیں:پاک فضائیہ کے جنگی جہاز اسرائیلی طیاروں کے ساتھ حصہ لیں گے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ امریکہ میں ہونے والی فضائی جنگی مشقوں میں پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے جہازوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔
اسرائیلی اخبار ”ہرٹز“ کی رپورٹ کے مطابق جنگی مشقیں نیوادا کے نیلس ایئر فورس بیس پر ہونگی۔ ریڈ فلیگ مشقیں اس ماہ کے آخر میں ہونگی۔ جنگی مشقوں میں اسرائیلی ایف 16 طیارے حصہ لیں گے۔ اخبار کے مطابق  اس سلسلے میں تفصیلات جاننے کیلئے اسرائیلی فوجی حکام سے رابطہ کیا گیا  کہ اسرائیلی طیارے پاکستان اور امارات کے طیاروں کے ساتھ کس طرح جنگی  مشقیں کرسکتے ہیں جب کہ ان کے آپس میں سفارتی تعلقات ہی نہیں مگر اسرائیلی حکام نے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top