Home / Uncategorized / جنگ بندی کی تجویز مسترد، افغان طالبان کا حملوں میں تیزی لانے کا اعلان
جنگ بندی کی تجویز مسترد، افغان طالبان کا حملوں میں تیزی لانے کا اعلان

جنگ بندی کی تجویز مسترد، افغان طالبان کا حملوں میں تیزی لانے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے پیر کو رمضان کے مقدس مہینے میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حملوں میں تیزی لانے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق تجویز اقوام متحدہ کے افغانستان میں مشن اور افغان حکومت کے زیر نگرانی قائم اعلیٰ امن کونسل کی جانب سے دی گئی تھی ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نکولس ہیثم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران میں تمام گروہوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ماہ مقدس کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے جنگ بندی کردیں تاکہ افغان شہری امن کے ماحول میں رمضان کے روزے رکھ سکیں۔
جنگ بندی کی تجویز آنے کے بعد افغان طالبان نے بلاتردد اس پیشکش کو مسترد کردیا ۔ ترجمان تحریک طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ جہاد ایک اہم ذمہ داری اور افضل ترین عبادت ہے ۔ ہمارا جہاد رمضان المبارک کے دوران مزید مضبوطی اختیار کرے گا اور ہم مزید شدت سے حملے کریں گے کیونکہ رمضان المبارک کے دوران نیکی کا اجر 70 فیصد بڑھ جاتا ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top