Home / Uncategorized / جوائنٹ آپریشن کو آرڈینیشن کمیٹی کا پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ
جوائنٹ آپریشن کو آرڈینیشن کمیٹی کا پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

جوائنٹ آپریشن کو آرڈینیشن کمیٹی کا پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جوائنٹ آپریشن کو آرڈینیشن کمیٹی نے پنجاب میں انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشتگردوں ، ان کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر لاہور کی زیر صدارت جوائنٹ آپریشن کو آرڈینیشن کمیٹی کاپنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں سول اور عسکری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں تیزی لائی جائے گی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ٹارگٹ کیلئے موزوں فورسز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آرمی ، سی ٹی ڈی ، رینجرز اور پولیس کو مشترکہ کارروائیوں کی ہدایت کرتے ہوئے مختلف ٹارگٹس بھی دے دیے گئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top